نئی دہلی،07؍اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) قومی دارالحکومت میں آلودگی معیار کی خلاف ورزی کرنے پر گزشتہ چھ سالوں کے دوران سات ہزار سے زیادہ بسوں کا چالان کیا گیا۔دہلی حکومت نے ریاست اسمبلی میں یہ معلومات دی۔دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے اسمبلی کے سیشن کے دوران کہا کہ جائز آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یوسی)نہیں ہونے پر کل 7,219 بسوں کا چالان کیا گیا۔جائز پی یوسی نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ اترپردیش کی 3,328 بسوں کا چالان کیا گیا۔اس کے بعد راجستھان کا نمبر آتا ہے جہاں2,064بسوں کا چالان کیا گیا ہے۔اس مدت کے دوران دہلی میں رجسٹرڈ 643 فورسز کا چالان آلودگی معیار کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران آلودگی پھیلانے والی بسوں کے خلاف کارروائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔سال 2017 سے اس سال فروری تک کل 5,086 بسوں کا پی یوسی سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے چالان کیا گیا۔انہوں نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ گزشتہ سالوں میں یہ کافی کم تھا۔سال 2012-13 میں 244، 2013-14 میں 216، 2014-15 میں 506، 2015-16 میں 189 اور 2016-17 میں 978 بسوں کا چالان کیا گیا۔